پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی  درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔

گزشتہ روز پولیس نے ریکارڈ عدالت جمع کرایا اور پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، عامر مغل کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عامر مغل بلڈ کینسر کے مریض ہیں، استدعا ہے جلد درخواست ضمانت پر فیصلہ کر دیں ، عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں