پاکستان لیتھوانیا سیاسی مشاورت:باہمی تاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان لیتھوانیا سیاسی مشاورت:باہمی تاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان لیتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور اسلام آباد میں ہوا، دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) شفقت علی خان جبکہ نائب وزیر خارجہ امور ایگیڈیجس میلوناس نے لیتھوانیا کے وفد کی قیادت کی۔

دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری، پارلیمانی تبادلہ، تعلیم، آئی ٹی، لیبر موبیلٹی، رابطوں اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون کے شعبے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے خارجہ پالیسی کے وسیع تر پہلوؤں، علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز میںشمولیت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیر میلوناس نے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار، باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں