شہروں6، دیہاتوں میں 8گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ

 شہروں6، دیہاتوں میں 8گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ

اسلام آباد(نامہ نگار)ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ، لوڈشیڈنگ سے عوام کا گرمی میں برا حال ، بجلی کی طلب 26ہزار 300 میگاواٹ جبکہ شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 20ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے ۔ملک بھر میں کہیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔ لوڈ شیڈنگ وہاں ہورہی ہے جہاں بجلی چوری، نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے ۔ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے بڑھ گیا جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہوگیا۔نقصانات اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹوں تک ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں