اسلام آباد :ٹریل 5پر لاپتہ طالب علم کی لاش کھائی سے برآمد

 اسلام آباد :ٹریل 5پر لاپتہ  طالب علم کی لاش کھائی سے برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ٹریل 5 سے گمشدہ 15 سالہ طالب علم طہٰ کی لاش کھائی میں مل گئی۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

طہٰ گزشتہ روز دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ پر گیا لیکن پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا ، جس کے بعد پولیس نے والدہ کی درخواست پر مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق لاش کو نکال دیا گیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم کی لاش پیرسوہاوہ اور بری امام کے درمیانے مقام پر گہری کھائی سے ملی جس کے بعد طہٰ کے ماموں نے لاش کی شناخت کرلی ہے ، پانی کی بوتل،  موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے تھے ،موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا ، پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں