گھرمیں آتشزدگی، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر کا بیٹا، بیٹی جاں بحق

گھرمیں آتشزدگی، لیفٹیننٹ کرنل  ڈاکٹر کا بیٹا، بیٹی جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے محلہ پھلا جت میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر ثاقب کے گھر میں اچانک آتشزدگی سے انکی کمسن بیٹی اور بیٹا جھلس کر جاں بحق۔۔۔

 جبکہ ڈاکٹر ثاقب، انکی بیوی، 2 بیٹے اور ملازم جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری سی ایم ایچ ڈیر ہ منتقل کردیا گیا۔ مکان کی بالائی منزل میں اس وقت آگ لگ گئی جب ڈاکٹر ثاقب، انکی بیوی اور 4بچے سو رہے تھے، ایک ملازم بھی گھر میں موجود تھا، آگ اچانک اتنی تیزی سے پھیلی کہ ڈاکٹر  ثاقب کی 8سالہ بیٹی اور 10سالہ بیٹا موقع پر جھلس کر دم توڑگئے ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور اہل علاقہ نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔متاثرہ خاندان کے افراد کو فوری سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا، واقعہ پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ نم تھی، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر ثاقب گزشتہ روز ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں چھٹی پر پہنچے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں