شاہدرہ میں دو بھائی اور نارنگ کے ن لیگی رہنما قتل

شاہدرہ میں دو بھائی اور نارنگ کے ن لیگی رہنما قتل

فیروزوالہ،نارنگ منڈی(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا)شاہدرہ کے علاقے سگیاں میں سابقہ مقدمہ بازی اور اراضی کے تنازع پر دوبھائی قتل ، بہن زخمی ہوگئی۔

ملزم شاہد محمود نے اپنے ساتھیوں آصف ، ہمایوں اور حیدر کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر کے دلاور اور علی رضا کوقتل جبکہ انکی بہن نگینہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا ۔وقوعہ کے وقت بہن بھائی کھیت میں کام کر رہے تھے ۔ دلاور موقع پر ماراگیا جبکہ اس کا بھائی علی رضا اور بہن زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر علی رضا بھی دم توڑ گیا زخمی ہونے والی بہن کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے ۔مریدکے نارووال شاہراہ کالی صوبہ سٹاپ پر مخالفین کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما رانا اسد قتل جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی ۔ نارنگ کے نواحی گاؤں جاتریکے کے رہائشی رانا اسد بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں ناشتہ لینے جارہے تھے کہ مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ رانااسد جانبر نہ ہوسکے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں