مذاکرات ہوئے تو محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہونگے :گوہر

مذاکرات ہوئے تو محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہونگے :گوہر

اسلام آباد ، راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ،دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم اب ڈائیلاگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے ، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے ، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، زیادتی بھی ہم سے ہوئی ہے ، ہم پھر بھی کوشش کر رہے ہیں، ڈائیلاگ کی بات دونوں طرف سے ہونی چاہئے ، ہم ڈیل نہیں ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ سیاست کوئی اور رخ اختیار کرے ، ہم معاملات کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں