پاکستان پرامن ممالک میں140ویں نمبرپرآگیا

 پاکستان پرامن ممالک  میں140ویں نمبرپرآگیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان دنیا کے پر امن ممالک کی فہرست میں 140ویں نمبرپرآگیا ۔

انسٹیٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی جس میں دنیا بھر کے ممالک کی امن کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی ۔اس رپورٹ میں پاکستان کی 2درجے بہتری سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق 2درجے بہتری کے بعد پاکستان 163ممالک کی فہرست میں 140ویں نمبر پر آ گیا ۔پر امن ممالک کی فہرست میں پاکستان آخری 24 ممالک میں شامل ہے تاہم اب صورتحال کچھ حد تک بہتر دکھائی دے رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں