الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت

الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کی الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر پیمرا کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں میڈیا رپورٹنگ کی اجازت دے دی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواستوں کے ساتھ پی ایف یوجے کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد اور عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہا الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے ، ریاست علی آزاد نے کہا اب بے شک جتنی مرضی لمبی تاریخ دے دیں ،جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ،بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کے لیٹر کی روشنی میں میڈیا عدالتی رپورٹنگ کر سکتا ہے ، عادل عزیز قاضی نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے میں دس اصول بیان کئے گئے ہیں،ان اصولوں کے مطابق کورٹ کی کارروائی کو میڈیا جاری رکھ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں