ملک میں اڑھائی کروڑ سے زائد ٹی وی سیٹ،140چینلز

ملک میں اڑھائی کروڑ سے زائد ٹی وی سیٹ،140چینلز

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جولائی 2023سے مارچ 2024تک 6 سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس، 2 ایف ایم لائسنس اور 39 کیبل ٹی وی لائسنس جاری کئے ، مارچ 2024تک جاری کئے گئے۔

سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسوں کی تعداد 140، ایف ایم لائسنسوں کی تعداد 239 اور کیبل ٹی وی لائسنسوں کی تعداد 3775 ہوگئی ہے ۔ اقتصادی سروے کے مطابق جولائی 2023سے مارچ 2024تک ایک نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کا سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس جاری کیا گیا، اسی طرح دو لائسنس انٹرٹینمنٹ کی کیٹیگری میں، ایک علاقائی زبان، ایک تعلیمی چینل اور ایک نان کمرشل تعلیمی چینل کی کیٹیگری میں جاری کئے گئے ۔ ادھر ریڈیو پاکستان کیلئے مالی سال 2024 کے دوران اس کے آپریشنل اور ملازمین سے متعلقہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 5.81 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی جس میں سے مارچ 2024 تک کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 5.06 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں 31 مارچ 2024 تک رجسٹرڈ ٹی وی سیٹ ہولڈرز کی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار 719 ہے ، پاکستان ٹیلی ویژن کے دو پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے مالی سال 2023-24 میں 20کروڑ 46لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں