گرمی کے باوجود موسم گرما میں ایل این جی خریدنے کا امکان نہیں:مصدق ملک

 گرمی کے باوجود موسم گرما میں  ایل این جی خریدنے کا  امکان نہیں:مصدق ملک

کراچی(رائٹرز)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئے قیمتوں کی وجہ سے موسم سرما کے آغاز تک سپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس خریدنے کا امکان نہیں ہے ۔

انہو ں نے کہا پاکستان اپنے درآمدی بل کو کم کرنے کیلئے مزید قابل تجدید توانائی اپنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پائپ لائن بنا کر کم مہنگی قدرتی گیس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن پابندیوں کے باعث محتاط ہیں ۔یاد رہے پاکستان نے آخری بار 2023 کے آخر میں سپاٹ ایل این جی کارگو خریدا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں