ہتک عزت بل سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں :عظمیٰ بخاری

ہتک عزت بل سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں :عظمیٰ بخاری

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیاگیا،وزیراعلیٰ کی 77سکیموں کیلئے رقم مختص کی گئی ،سوشل سیکٹر کیلئے 2ارب روپے رکھے گئے۔

کم از کم اجرت 37ہزار کی اور صحافیو ں کیلئے ایک ارب روپے کا ہیلتھ پروگرام شروع کیاگیاہے جبکہ کسانوں کیلئے بھی مکمل ریلیف پروگرام دیاگیاہے ۔انہوں نے میڈیا سے ہتک عزت قانون کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا بلکہ جو ڈالر کماتے ہیں اور ہتک کرتے ہیں ، ان کو اس سے ایشو ہوگا۔ احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے ،اب کیس عدالت میں ہے ہمیں اس پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ میں ویج بورڈ کی سفارشات پر آواز اٹھانے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہم سب فیک نیوز کے خلاف ہیں، ہم نے ہتک عزت بل پر احتجاج کیا ہے اور اب معاملہ عدالت میں ہے ، امید ہے کہ عدالت اس کو معطل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں