ایئر وائس مارشل ناصر خٹک ایڈیشنل سیکرٹری دفاع تعینات

ایئر وائس مارشل ناصر خٹک  ایڈیشنل سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل لیگل ایوان صدر سیکرٹریٹ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ایئر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کو دوسال کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری وزار ت دفاع تعینات کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایئروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری کی خدمات واپس کردی گئی ہیں۔ گریڈ21کی ریٹائرڈ افسر عزت جہان کو کنٹریکٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدر سیکرٹریٹ تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔سیکرٹریٹ سروس گریڈ21کے افسر و ڈائریکٹرجنرل لیگل ایوان صدر سیکرٹریٹ ڈاکٹر ذوالفقار حسین اعوان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں