آئی ایم ایف کا وفاقی بجٹ پر اظہار اطمینان

 آئی ایم ایف کا وفاقی  بجٹ پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر تین ہزار ارب کی سبسڈیز ختم کی گئی ہیں ساتھ ہی تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو عالمی معیار کے مطابق کردیا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں تمام ٹیکس استثنٰی ختم کئے گئے ہیں ، ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے ایف بی آر کی انفورسمنٹ کو بڑھایا گیا۔آئندہ مالی سال 3 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات حاصل کیے جائیں گے ۔ حکومت کا آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے نیا پروگرام جلد طے ہونے اور آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ جون میں طے پانے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں