بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آج سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آج سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

 ویڈیو پیغام میں ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ،صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ،مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا، مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز و رہنما شرکت کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے ،کارکن اور عوام ان مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں