سانگھڑ:کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ، 5 افراد زیر حراست

 سانگھڑ:کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ، 5 افراد زیر حراست

سانگھڑ ،کراچی (نیوز ایجنسیاں )سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معالے کا نوٹس لے لیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ منگلی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی ۔ ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا ۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھین لی گئی ، دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر ہ شخص کو اونٹ دوں گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں