افغانستان سے ایک لاکھ جانور پاکستان پہنچ گئے ،قیمتوں میں کمی

افغانستان سے ایک لاکھ جانور  پاکستان پہنچ گئے ،قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے پاکستان کو مال مویشی برآمد کرنے پر لگی پابندی اٹھالی، ایک لاکھ سے زائد جانور چمن بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

عید قربان سے صرف 2 دن قبل ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مال مویشی لانے پر اتفاق ہوا، پاک افغان بارڈر چمن پر دنبوں کے پہنچنے سے قیمتوں میں کسی حد تک کمی ہوئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے یہ ایک مثبت قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں