اغوا برائے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 اغوا برائے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)قلعہ دیدار سنگھ نواحی علاقہ جھگیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ،40 لاکھ روپے تاوان کی خاطر 9 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،پولیس ملزم معظم کو آلہٰ قتل اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے لیجا رہی تھی کہ ملزموں نے پر فائرنگ کر دی۔

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ جھگیاں میں گزشتہ دنوں 9 سالہ بچے اسماعیل کو اغوا برائے تاوان کی رقم نہ ملنے پر گھر کے ہی ملازم سفاک قاتل معظم نے قتل کرکے لاش کو توڑی والے کمرے میں دفن کردیا تھا جسے پولیس موبائل فون اور آلہٰ قتل کی برآمدگی کیلئے لیجا رہی تھی کہ پیرو کوٹ نہر کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں معظم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، ملزم فرار ہو گئے ،پولیس نے معظم کو رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں