اسلام آباد:41روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

اسلام آباد:41روز سے  جاری سیو غزہ دھرنا ختم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم کردیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے ۔ ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے ، دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، ان افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں