پی ڈبلیو ڈی بارے سفارشات ہائوسنگ کو بھجوا دی گئیں

 پی ڈبلیو ڈی بارے سفارشات ہائوسنگ کو بھجوا دی گئیں

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کو بھجوا دیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن   نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کی بندش او رملازمین کے معاملہ کاجائزہ لینے کے لئے سیکرٹریز کمیٹی کے ساتھ وزرا کی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جبکہ جائیداد، اثاثہ جات و مالی حسابات ، منصوبوں کی منتقلی اور استعمال کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، بھجوائی گئی تجاویز و سفارشات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے 6ہزار 610ملازمین کو ان کی اسامیوں کے قواعد کے مطابق ایڈ جسٹ کیاجائے گا۔ ٹیکنیکل ملازمین کو سرپلس پول میں رکھا جائے گا اور محکموں کی ضرورت کے مطابق ان کو بھجوایا جائے گا ، سول سرونٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول میں رکھاجائے گا اور کلریکل ملازمین کو وزارتوں میں خالی اسامیوں پر ایڈ جسٹ کیاجاسکتاہے ،کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ معاہدے اور قواعد کے مطابق ڈیل کیاجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں