رقم ادھار نہ دینے پر سٹیج ڈانسر بھتیجے کے ہاتھوں قتل

رقم ادھار نہ دینے پر سٹیج ڈانسر بھتیجے کے ہاتھوں قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رقم ادھار نہ دینے پر سٹیج ڈانسرکو بھتیجے نے قتل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ملت ٹاؤن میں معروف ڈانسر سمیرا سے اس کے بھتیجے نے رقم ادھار مانگی جس سے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے سٹیج ڈانسر کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مقتولہ کا بھتیجا تھا جس نے ادھار رقم نہ دینے پر قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں