نیب کو سرکاری افسروں کی براہ راست انکوائری سے روک دیاگیا

نیب کو سرکاری افسروں کی براہ راست  انکوائری سے روک دیاگیا

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کو سرکاری افسران کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیا۔پنجاب حکومت نے نیب شکایات کی تحقیقات کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اکاؤنٹی بیلٹی فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا۔

نیب کو ملنے والی شکایت اکاؤ نٹبلیٹی فیسلی ٹیشن سیل کو بھیجی جائیں گی جو اس شکایت کو متعلقہ محکمہ کو بھیجے گا،انکوائری کے بعد سفارشات نیب کو ارسال کی جائیں گی ، سیل اور نیب کے درمیان کوآرڈی نیشن کے لئے فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کو سرکاری ملازمین کی براہ راست انکوائری سے روک دیا ۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے نیب شکایات کی تحقیقات کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اکاؤنٹی بیلٹی فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے ۔سیکرٹری سروسز کنوینر جبکہ سیکرٹری آئی اینڈ سی ، سیکرٹری ریگولیشن ،سیکرٹری قانون اکاؤ نٹبلیٹی فیسیلی ٹیشن سیل کے ممبر ہوں گے ۔نیب کو ملنے والی شکایت اکاؤ نٹبلیٹی فیسلی ٹیشن سیل کو بھیجی جائے گی جو اس شکایت کو محکمہ کو بھیجے گا،متعلقہ محکمہ اس شکایت کی ابتدائی انکوائری کرے گا اور اپنی سفارشات ریگولیشن اکاؤ نٹبلیٹی فیسلی ٹیشن کو ارسال کرے گا،ریگولیشن اکاؤ نٹبلیٹی فیسلی ٹیشن محکمہ کی سفارشات نیب کوبھجوادے گا ، یہ تمام امور دو ماہ کے اندر انجام دینا ضروری ہوں گے ۔جس سرکاری افسرپر الزام ہوگا اسے اپنے دفاع کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا ،سرکاری آفیسر کے خلاف ہونے والی انکوائری کو خفیہ رکھاجائے گا ،نیب سے کوآ رڈنیشن کرنے کے لئے فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائے گا،اکاؤ نٹبلیٹی فیسلی ٹیشن سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں