نان فائلرز سمز ،ٹیکس معاملہ اپیکس کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ

نان فائلرز سمز ،ٹیکس معاملہ اپیکس کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے فنانس بل2024-2025 میں نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے پر 10 کروڑ جرما نے اور 75فیصد ٹیکس کامعاملہ اپیکس کمیٹی میں بھجوانے کافیصلہ کیاہے ۔

 ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو پیش کردہ سفارشات کے مطابق ٹیکس او ربزنس میں سہولت نہ ملنے کی صورت میں ٹیلی کام شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری رکنے کے خدشات ہیں ۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز سے 75فیصد ٹیکس کٹوتی کرنے اور نا ن فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے پر 10کروڑ روپے جرمانے کا قانون ختم کر نے کیلئے گزشتہ روز سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے ملاقات کی ، ٹیلی کام آپریٹر ز کمپنیوں نے سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو آگاہ کیا کہ ٹیلی کام سیکٹر کو سہولت نہ ملنے کی صورت میں سپیکٹر م اور تھری و فور جی سروس میں بہتر ی کیلئے آنے والی بیرونی سرمایہ کاری رک سکتی ہے ،سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے معاملہ کو حتمی منظوری کے لئے اپیکس کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں