پنجاب :ہنر مند قیدیوں کی روزانہ کام کی اجرت ایک ہزار روپے مقرر

پنجاب :ہنر مند قیدیوں کی روزانہ  کام کی اجرت ایک ہزار روپے مقرر

لاہور (کرائم ر پورٹر )پنجاب کی جیلوں میں بند ہنر مند قیدیوں کی روزانہ کام کرنے کی اجرت ایک ہزار روپے مقررکر دی گئی۔

 قیدیوں کو اس سے پہلے ایک دن میں صرف 50 روپے ملتے تھے ۔لا ہورسمیت پنجاب بھر میں فرنیچرکاہنررکھنے والے قیدیوں کو ایک ہزار روپے روزانہ اجرت دی جائے گی۔جیل حکام کے مطابق بغیر ہنرکے قیدیوں کو5سو روپے دیہاڑی دی جائے گی۔ قیدیوں کے مزدوری کے پیسے اکائونٹس میں بھجوائے جائیں گے ۔لاہورمیں پرائیویٹ فرمز کے لئے فرنیچربنانے کاآغاز کردیا گیا۔غیر ہنر مند قیدیوں کو2ماہ کے اندرلازمی کام سکھانافرم کی ذمہ داری ہوگی۔پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرکوٹ لکھپت جیل میں کنٹریکٹ دے دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں