پشاور:پولیس چوکی پردہشتگردوں کاحملہ، دیوار کو نقصان، شیشے ٹوٹ گئے

پشاور:پولیس چوکی پردہشتگردوں  کاحملہ، دیوار کو نقصان، شیشے ٹوٹ گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں پولیس چوکی پردہشتگردوں کاحملہ، دیوار کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے ۔

 ریگی ماڈل ٹاؤن زون تھری پولیس چوکی پرشدت پسندوں نے رات گئے حملہ کردیا۔ملک دشمن عناصرنے پولیس چوکی کوراکٹ لانچرسے نشانہ بنایا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں