مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور(نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 15پر اطلاع ملی کہ حویلی بلاقہ سنگھ میں ملزموں اور دیہاتیوں کے درمیان فائرنگ ہورہی ہے ۔

پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں داخل ہوگئے ۔ ملزموں کی فائرنگ سے ان کا اپناساتھی مار اگیا جسکی شناخت مشتاق عرف ماکی سہارن کے نام سے ہوئی ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا تھانہ راجہ جنگ اور تھہ شیخم کے علاقے میں ڈکیتی، قتل سمیت 7سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا۔ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں