شہباز شریف کا باہمی مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں : اسد قیصر

شہباز شریف کا باہمی مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں : اسد قیصر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں عمرایوب نے بھی یہی کہا تھا۔

 کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، سیاسی انتقام کی بنیاد پر ا ن کو جیل میں رکھا گیا ہے ،دنیا نیوزکے پروگرام ''دنیا کامران خان کے ساتھ ''میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے ، دوسری طرف گرفتاریاں، مقدمے بناتی ہے ، پھر ایسی حالت میں مذاکرات کیسے ہوں گے ؟،حکومت پر ہم کو کوئی اعتبار نہیں، قوم کو دکھانے کیلئے شہباز شریف اس قسم کی بات کرتے ہیں،شہباز شریف کا باہمی مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ، اگر حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ماحول بنایا جائے ،حکومت ہمارے اسیران کو رہا کرے ،حکومت اس بارے میں کوئی اقدام نہیں کررہی تو ہم اس پر کیسے اعتماد کریں؟ بانی پی ٹی آئی نے اچکزئی کو کہا ہے کہ بات چیت کرو، میں رکاوٹ نہیں بنوں گا،حکومت چاہے تو ابتدا کرسکتی ہے ،بات یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کریں؟ان لوگوں سے مذاکرات کریں ، ان کے پاس اختیار ہی نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں