ٹیکس ادائیگی:تمام بینک آج اور کل کھلے رہیں گے ،یکم جولائی کو بینک ہالیڈے

ٹیکس ادائیگی:تمام بینک آج اور کل کھلے  رہیں گے ،یکم جولائی کو بینک ہالیڈے

اسلام آباد (اے پی پی)ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے تمام بینک آج اور کل بھی کھلے رہیں گے ۔

 سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس دہندگان کو متبادل ڈلیوری چینلز (اے ڈی سی) اوور دی کا ئونٹر سہولتوں کے ذریعے سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے ، آج بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں ان کے اوقاتِ کار صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہوں گے ۔ کل اتوار کو بھی بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، ان کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے ۔ یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں