آٹا کی بلیک مارکیٹنگ پریوٹیلیٹی سٹورز کے 4ملاز مین برطرف

آٹا کی بلیک مارکیٹنگ پریوٹیلیٹی سٹورز کے 4ملاز مین برطرف

اسلام آباد (آئی این پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر 4 ملازمین کو برطرف کر دیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن جنوبی کے 4 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جن میں سابق ریجنل منیجر عابدمحمود، سابق ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج انجم نذیر ملک، سابق ویئر ہا ئوس انچارج آٹا فضل کریم شامل ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 32 سے زائد ملازمین کو قواعد کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس سلسلے میں پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کر کے قانونی کارروائی کی جائیگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹا چوری اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں