کراچی ،اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج ،مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

 کراچی ،اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی  چارج ،مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

کراچی (آئی این پی)کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ اور سیکرٹری تعلیم سندھ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، مظاہرین نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔

سندھ بھر سے آئے اساتذہ کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رہے ہیں لیکن بدھ کو جب انہوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے انہیں آرٹس کونسل کے قریب روک لیا، جب کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے ۔سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کے لیے کئی روز سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں، ان تمام اساتذہ کی تقرری وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ میں کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں