پاک امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ

پاک امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ

راولپنڈی (دنیا نیوز )پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوا جس میں دونوں ممالک کی انفنٹری کمپنیاں شریک ہیں ۔

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کے بہترین طریقے اپنانے کاپہلوبھی شامل ہے مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کو ایک دوسرے سے شیئرکرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ناگزیر مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے ، مشق کا دائرہ کار شہری جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقہ کار کو سمجھتے ہوئے نشانہ بازی کی مہار ت حاصل کرنے تک وسیع ہے ، افتتاحی تقریب کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں