ایک خاندان کے 6بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ایک خاندان کے 6بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

آواران(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)بلوچستان کے ضلع آواران میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

افسوسناک واقعہ آواران کی تحصیل جل جھاؤ میں پیش آیا جہاں 6 بچے سرمستانی بٹ شانک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق بچے ندی کنارے نہانے گئے تھے جن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے واقعہ کی تصدیق کرتے بتایاکہ کل 12 بچے پانی میں نہانے گئے تھے ۔ جن میں سے پانچ نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جن میں تین بہنیں اور دو بہن بھائی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں