راولپنڈی:9مئی کے ملزموں کا سامان فروخت کرنیوالا اہلکار عدالت پیش

راولپنڈی:9مئی کے ملزموں کا سامان  فروخت کرنیوالا اہلکار عدالت پیش

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے ملزموں کا سامان فروخت کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار کو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کا سامان فروخت کیا، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 409 شامل کردی گئی ۔تفتیشی افسر کے مطابق اینٹی کرپشن کوتفتیش کی منتقلی تک ملزم کو جیل بھجوایا جائے ،راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزم صداقت احمد کو عارضی طور پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا اور کہا کہ ملزم کو 8 جولائی کو اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں