پٹرولیم ڈیلرزاور حکومت کے مذاکرات ناکام،کل سے پٹرول پمپس بندکرنیکا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزاور حکومت کے مذاکرات ناکام،کل سے پٹرول پمپس بندکرنیکا اعلان

کراچی (نیوز ایجنسیاں)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے ،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے اپنے پیغام میں کہا ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے اور ہم نے ڈیلرز کو کہا ہے کہ اپنے پمپس پرچار جولائی تک کا پٹرول رکھیں، کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے اورجب تک حکومت 0.5فیصد کا ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، ملک بھر میں تیرہ ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے ، میری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرولبھروالیں، اسلام آباد میں وزیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین اوگرا سے ملاقات ہوئی لیکن مسئلہ حل کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں اورملاقات میں نتیجہ نہ نکلنے کی سبب ہڑتال کر رہے ہیں، عبد السمیع خان نے کہا ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے ۔دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کے اعلان کی مخالفت کرتے کہا پٹرول اورڈیزل کی سپلائی جاری رہے گی۔چیئرمین آل پاکستان ٹینکر اونر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی نے کہا ملک کے مشکل ترین حالات میں ہڑتال کاسوچ نہیں سکتے ، معاشی مشکلات میں اداروں کیساتھ ہیں۔آئل ٹینکرز نے مطالبہ کیا کہ سپلائی کیلئے آئل ٹینکر اونرز کوسکیورٹی فراہم کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں