عمران خان کی صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، اقوام متحدہ

 عمران خان کی صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، اقوام متحدہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صورتحال میں مزید مثبت تبدیلی آئے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی ذمے داری لینے سے گریز کیا جارہا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورکنگ گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ عمران خان کی موجودہ صورتحال کو زیادہ مثبت انداز میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں