نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( کورٹ رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔

 نواز شریف کی حلقہ این اے 130 سے بطور ایم این اے کامیابی کیخلاف سماعت کل ہوگی ،لاہور  ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کیخلاف انتخابی عذر داری پرسماعت کرے گا۔ دوسری جانب پی پی 145 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کیخلافعذرداری کی سماعت بھی کل ہوگی ،آزاد امیدوار محمد یاسر نے انتخابی عذرداری دائر کی، جسٹس انوار حسین سماعت کرینگے ۔جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر25 جولائی کو دلائل طلب کرلئے ،حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعترضات عائد کردئیے ،وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ دستاویزات لف نہیں کیں، عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراض ہے کہ پٹیشنز پر دستخط نہیں ،کیا جج سائن کرنا نہیں بھول جاتا ؟۔ لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 117 لاہور سے علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے انتخابی عذرداری پر سماعت کا فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے وکیل کویکم اگست تک مہلت دیدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں