باجوڑ:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد کمانڈر ہلاک

باجوڑ:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد کمانڈر ہلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہائی پروفائل دہشت گرد کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات پر باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات ،بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں