پاک بحریہ کا فضا میں مار کرنیوالے میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ کا فضا میں مار کرنیوالے میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ نے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں