ٹانک: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی اہلکار زخمی

ٹانک: انسداد پولیو ٹیم پر  فائرنگ، سکیورٹی اہلکار زخمی

ٹانک (آئی این پی)ٹانک میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق گائوں شاہ عالم میں انسداد پولیو مہم کے لئے گائوں کے اطراف ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران قریبی جنگل سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار زاہد اللہ زخمی ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں