کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 2 اہلکار شہید

کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس  چیک پوسٹ پرحملہ، 2 اہلکار شہید

محراب پور،کندھکوٹ (نمائندہ دنیا،نیوز ایجنسیاں )کچے کے علاقے میں آپریشن کے لئے جانے والی پولیس فورس کے دومزید اہلکار ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہو گئے ۔

 ورثا اور پولیس ذرائع کے مطابق کندھکوٹ کے علاقے میں درانی مہر پولیس تھانے کی پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر 20 سے زائدڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، فائرنگ پر گولیاں لگنے سے ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں مراد کلہوڑو کے رہائشی اہلکار نثار کلہوڑو اور کندھکوٹ کے رہائشی پولیس اہلکار اللہ ڈنو سبزوئی جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انور چنہ، زاہد نصیرانی اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل اغوا ہونے والے تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔ واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے ، شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں