پاکستان و پنجاب بار ز کا لاہور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی نامزدگی کا خیرمقدم

پاکستان و پنجاب بار ز کا  لاہور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون  چیف جسٹس کی نامزدگی کا خیرمقدم

لاہور (کورٹ رپورٹر )پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ میں پہلی مرتبہ خاتون چیف جسٹس کی نامزدگی کو سراہا،پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس عالیہ نیلم کوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور۔۔۔

 جسٹس محمد شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا دونوں جج قابل اور دیانتدار ہیں، نا صرف وکلا بلکہ سول سوسائٹی بھی ان کی عزت کرتی ہے ، پاکستان بار کونسل نے جسٹس عالیہ نیلم کو تاریخ میں پہلی بار بطور خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔پنجاب بار کونسل نے بھی جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم سائلین کی آسانی اور انہیں انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی،دونوں بار کونسلز نے اپنے بیانات میں کہا کہ امید ہے کہ دونوں ججز بینچ اور بار کے تعلقات اچھے تعلقات کی مثال قائم کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں