190ملین پاؤنڈ کیس ،اعظم خان پرویزخٹک،زبیدہ جلال گواہی کیلئے طلب

190ملین پاؤنڈ کیس ،اعظم خان  پرویزخٹک،زبیدہ جلال گواہی کیلئے طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔

 اورآئندہ سماعت پر چارگواہوں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی ،بابراعوان سمیت پی ٹی آئی کے وکلا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، استغاثہ کے اب تک 30 گواہوں کے بیانات قلم بند کر کے ان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں