پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں عامرمسعود مغل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کر کے پولیس کی جانب سے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں