نواز شریف کا محرم کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

نواز شریف کا محرم کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نواز شریف پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے ملک گیر دورے کرینگے ، دوروں کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی اس کے بعد دیگر صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ نے ضلعی صدور سے رابطے شروع کر دیئے اور دوروں کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ملک بھر سے صوبائی قیادت کو رواں ماہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ دعوت دی جائے گی، شیڈول فائنل ہونے کے بعد نواز شریف دورے کریں گے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لیے واضح اشارہ دے دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں