شاہد عباسی ، فضل الرحمن ملاقات ، مہنگائی، بدامنی پر تشویش

شاہد عباسی ، فضل الرحمن ملاقات ، مہنگائی، بدامنی پر تشویش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمن نے کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہارتشویش کیا،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے ۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا 2024 کے جعلی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں