پاکستان میں ڈبہ بند دودھ فرانس آسٹریلیا، نیدر لینڈز سے بھی مہنگا

پاکستان میں ڈبہ بند دودھ فرانس آسٹریلیا، نیدر لینڈز سے بھی مہنگا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں فی لٹر دودھ دنیا کے کئی ممالک سے بھی مہنگا ہوگیا۔ بلوم برگ نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں پررپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے جبکہ پیرس میں یہی دودھ 342 میں دستیاب ہے ۔

دودھ کی قیمت میں نیدرلینڈز بھی پاکستان سے سستا قرار دیا گیا ہے ۔ ایمسٹرڈیم میں فی لٹر دودھ 358 روپے میں دستیاب ہے ۔آسٹریلیا میں دودھ 3 سو روپے فی لٹرمل رہاہے ۔ جبکہ پاکستان میں ڈبے والے دودھ کی قیمت 370 روپے ہے ۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں60 فیصد سے زائد بچے خون کی کمی کے امراض کاشکار ہیں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں