محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کیلئے صوبوں کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزارت داخلہ

محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے  کیلئے صوبوں کی درخواست پر  کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزارت داخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے ، صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں