مہنگائی میں1.28فیصد اضافہ،آٹاٹماٹر سمیت29اشیا مہنگی، 5سستی

مہنگائی میں1.28فیصد اضافہ،آٹاٹماٹر سمیت29اشیا مہنگی، 5سستی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ، نیوز ایجنسیاں )ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.28 فیصد کا اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،5 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 84 روپے اضافہ ہوا،آٹے کا 20 کلو تھیلا 188 روپے 44 پیسے مہنگا ہواہے ، دال چنا ،دال مونگ 9 روپے ،زندہ مرغی 7 روپے اور لہسن 8 روپے کلو مہنگے ہوئے ،چینی، دہی، دال ماش، ٹوٹا باسمتی چاول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کمی ہوئی ،آلو، انڈے ، کیلے اور سادہ بریڈ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں