انرجی سیکٹر: 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18رکنی کمیٹی قائم

 انرجی سیکٹر: 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(دنیا نیوز)انرجی سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے کمیٹی کو 12 اہم ٹاسک دیدیئے گئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 3ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔6 وفاقی وزرا، 6 وفاقی سیکرٹری،چیئرمین ایف بی آر ، آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے کمیٹی کا حصہ ہونگے ، کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تجاویز تیار کرے گی، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مالیاتی نظام کا جائزہ اور ترمیم شدہ پٹرولیم پالیسی 2012، ٹائٹ گیس پالیسی 2024 کو بھی عملی شکل دے گی۔کمیٹی ایل این جی کارگوز کیلئے بنچ مارکنگ پورٹ چارجز کے تعین سے متعلق تجاویز بھی تیار کرے گی، پٹرولیم ڈویژن کمیٹی کو سیکرٹری معاونت فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں