اوور بلنگ کی تحقیقات،نئےنظام کےنفاذ سے 3لاکھ26 ہزار بجلی صارفین کو دگنا بل

اوور بلنگ کی تحقیقات،نئےنظام کےنفاذ سے 3لاکھ26 ہزار بجلی صارفین کو دگنا بل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )گھریلو صارفین کو اوور بلنگ پر نیپرا،وزارت پاور ڈویژن اور ایف آئی نے تحقیقات کا آغازکردیا اوور بلنگ سے ہزاروں پروٹیکٹڈ صارفین کو کیٹگری سے نکالا گیا تھا۔

بلز میں اضافی یونٹس چارج ہونے سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 پر وٹیکٹڈ صارفین کو دگنے بل ادا کرنے پڑے ۔پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایت پروزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کی،ذرائع کے مطابق رواں ماہ صارفین کو نئے پرو ریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے ، ذرائع کے مطابق جن صارفین کو پروریٹا بل ملے وہ واپس ہو جائیں گے پروریٹا سسٹم کی منظوری کنسلٹنٹ منسٹری اور لیسکو انتظامیہ نے دی تھی ،ذرائع کا کہنا ہے اوور بلنگ سے لیسکو کے 49 ہزار713ا ور مجموعی طور پر دس ڈسکوز کے 3لاکھ 26ہزار صارفین ،پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں\\\" پرو ریٹا بلنگ سسٹم\\\"کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو اوور بلنگ ہوئی ۔نئے بلنگ سسٹم کی لانچ سے دس ڈسکوز کے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے ۔وزارت توانائی کے حکم پرڈسکوز نے پروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا۔نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئے ۔سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کئے ۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار 441صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے ۔گیپکو کے 63 ہزار265،میپکو کے 62 ہزار 765صارف متاثر، لیسکو کے 49 ہزار،753صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے ،فیسکو کے 27 ہزار،654،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ،ٹیسکو کے 11 ہزار 631، سیپکو کے 11ہزار 129صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر نکلے ۔ کیسکو کے 6 ہزار ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں